جامع الترمذي - حدیث 620

أَبْوَابُ الزَّكَاةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي زَكَاةِ الذَّهَبِ وَالْوَرِقِ​ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ عَفَوْتُ عَنْ صَدَقَةِ الْخَيْلِ وَالرَّقِيقِ فَهَاتُوا صَدَقَةَ الرِّقَةِ مِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ دِرْهَمًا دِرْهَمًا وَلَيْسَ فِي تِسْعِينَ وَمِائَةٍ شَيْءٌ فَإِذَا بَلَغَتْ مِائَتَيْنِ فَفِيهَا خَمْسَةُ دَرَاهِمَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ وَعَمْرِو بْنِ حَزْمٍ قَالَ أَبُو عِيسَى رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ الْأَعْمَشُ وَأَبُو عَوَانَةَ وَغَيْرُهُمَا عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ عَنْ عَلِيٍّ وَرَوَى سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَابْنُ عُيَيْنَةَ وَغَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْحَارِثِ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ وَسَأَلْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَعِيلَ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ فَقَالَ كِلَاهُمَا عِنْدِي صَحِيحٌ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ يُحْتَمَلُ أَنْ يَكُونَ رُوِيَ عَنْهُمَا جَمِيعًا

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 620

کتاب: زکاۃ وصدقات کے احکام ومسائل سونے اور چاندی کی زکاۃ کا بیان​ علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: 'میں نے گھوڑوں اور غلاموں کی زکاۃ معاف کردی ہے ۱؎ تو اب تم چاندی کی زکاۃ اداکرو۲؎ ، ہرچالیس درہم پر ایک درہم، ایک سونوے درہم میں کچھ نہیں ہے، جب دوسو درہم ہوجائیں تو ان میں پانچ درہم ہیں ۳؎ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- اعمش اورابوعوانہ، وغیرہم نے بھی یہ حدیث بطریق : ' أَبِی إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَۃَ، عَنْ عَلِیٍّ 'روایت کی ہے، اور سفیان ثوری، سفیان بن عیینہ اور دیگرکئی لوگوں نے بھی بطریق: ' أَبِی إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِیٍّ ' روایت کی ہے، ۲-میں نے محمدبن اسماعیل بخاری سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: ابواسحاق سبیعی سے مروی یہ دونوں حدیثیں میرے نزدیک صحیح ہیں، احتمال ہے کہ یہ حارث اور عاصم دونوں سے ایک ساتھ روایت کی گئی ہو(توابواسحاق نے اسے دونوں سے روایت کیاہو)۳- اس باب میں ابوبکر صدیق اور عمروبن حزم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
تشریح : ۱؎ : جب وہ تجارت کے لیے نہ ہوں۔ ۲؎ : رقہ خالص چاندی کو کہتے ہیں خواہ وہ ڈھلی ہو یا غیرڈھلی۔ ۳؎ : اس سے معلوم ہواکہ چاندی کا نصاب دوسودرہم ہے اس سے کم چاندی میں زکاۃ نہیں۔ ۱؎ : جب وہ تجارت کے لیے نہ ہوں۔ ۲؎ : رقہ خالص چاندی کو کہتے ہیں خواہ وہ ڈھلی ہو یا غیرڈھلی۔ ۳؎ : اس سے معلوم ہواکہ چاندی کا نصاب دوسودرہم ہے اس سے کم چاندی میں زکاۃ نہیں۔