أَبْوَابُ السَّفَرِ بَاب مَا ذُكِرَ فِي قِرَائَةِ سُورَتَيْنِ فِي رَكْعَةٍ صحيح حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْأَعْمَشِ قَال سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ عَبْدَ اللَّهِ عَنْ هَذَا الْحَرْفِ غَيْرِ آسِنٍ أَوْ يَاسِنٍ قَالَ كُلَّ الْقُرْآنِ قَرَأْتَ غَيْرَ هَذَا الْحَرْفِ قَالَ نَعَمْ قَالَ إِنَّ قَوْمًا يَقْرَءُونَهُ يَنْثُرُونَهُ نَثْرَ الدَّقَلِ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ إِنِّي لَأَعْرِفُ السُّوَرَ النَّظَائِرَ الَّتِي كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرُنُ بَيْنَهُنَّ قَالَ فَأَمَرْنَا عَلْقَمَةَ فَسَأَلَهُ فَقَالَ عِشْرُونَ سُورَةً مِنْ الْمُفَصَّلِ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرُنُ بَيْنَ كُلِّ سُورَتَيْنِ فِي رَكْعَةٍ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
کتاب: سفر کے احکام ومسائل
ایک رکعت میں دو سورتیں پڑھنے کا بیان
ابوو ائل شقیق بن سلمہ کہتے ہیں: ایک شخص نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے لفظ ' غَیْرِ آسِنٍ' یا 'یَاسِنٍ' کے بارے میں پوچھاتو انہوں نے کہا: کیا تم نے اس کے علاوہ پورا قرآن پڑھ لیاہے؟اس نے کہا:جی ہاں، انہوں نے کہاـ: ایک قوم اسے ایسے پڑھتی ہے جیسے کوئی خراب کھجورجھاڑرہاہو، یہ ان کے گلے سے آگے نہیں بڑھتا، میں ان متشابہ سورتوں کو جانتاہوں جنہیں رسول اللہﷺملا کر پڑھتے تھے۔ ابووائل کہتے ہیں: ہم نے علقمہ سے پوچھنے کے لیے کہاتو انہوں نے ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے پوچھا: انہوں نے بتایاکہ یہ مفصل کی بیس سورتیں ہیں ۱؎ نبی اکرمﷺ ہر رکعت میں دودوسورتیں ملا کر پڑھتے تھے۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تشریح :
۱؎ : وہ سورتیں یہ ہیں: الرحمن اور النجم کو ایک رکعت میں ، اقتربت اورالحاقہ کو ایک رکعت میں، الذاریات، اور الطورکو ایک رکعت میں، واقعہ اور نون کو ایک رکعت میں، سأل سائل اوروالنازعات کو ایک رکعت میں، عبس اورویل للمطففین کو ایک رکعت میں، المدثراور المزمل کو ایک رکعت میں، ہل أتی علی الإنسان اورلاأقسم کو ایک رکعت میں، عم یتسألون اورالمرسلات کوایک رکعت میں،اورالشمس کوّرت اورالدخان کو ایک رکعت میں۔