جامع الترمذي - حدیث 597

أَبْوَابُ السَّفَرِ بَاب مَا جَاءَ أَنَّ صَلاَةَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ مَثْنَى مَثْنَى​ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ عَنْ عَلِيٍّ الْأَزْدِيِّ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ صَلَاةُ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ مَثْنَى مَثْنَى قَالَ أَبُو عِيسَى اخْتَلَفَ أَصْحَابُ شُعْبَةَ فِي حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ فَرَفَعَهُ بَعْضُهُمْ وَأَوْقَفَهُ بَعْضُهُمْ وَرُوِي عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْعُمَرِيِّ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوُ هَذَا وَالصَّحِيحُ مَا رُوِيَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى وَرَوَى الثِّقَاتُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يَذْكُرُوا فِيهِ صَلَاةَ النَّهَارِ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي بِاللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى وَبِالنَّهَارِ أَرْبَعًا وَقَدْ اخْتَلَفَ أَهْلُ الْعِلْمِ فِي ذَلِكَ فَرَأَى بَعْضُهُمْ أَنَّ صَلَاةَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ مَثْنَى مَثْنَى وَهُوَ قَوْلُ الشَّافِعِيِّ وَأَحْمَدَ و قَالَ بَعْضُهُمْ صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى وَرَأَوْا صَلَاةَ التَّطَوُّعِ بِالنَّهَارِ أَرْبَعًا مِثْلَ الْأَرْبَعِ قَبْلَ الظُّهْرِ وَغَيْرِهَا مِنْ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ وَهُوَ قَوْلُ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ وَابْنِ الْمُبَارَكِ وَإِسْحَقَ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 597

کتاب: سفر کے احکام ومسائل رات اور دن کی (نفل) صلاۃ دو دو رکعت کرکے پڑھنے کا بیان​ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:' رات اور دن کی صلاۃ دو دو رکعت ہے' ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث میں شعبہ کے تلامذہ میں اختلاف ہے، بعض نے اسے مرفوعاً بیان کیا ہے اور بعض نے موقوفاً، ۲- عبداللہ عمری بطریق : 'نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِیِّ ﷺ ' روایت کی ہے۔ صحیح وہی ہے جو ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: 'رات کی صلاۃ دو دو رکعت ہے'، ۳- ثقات نے عبداللہ بن عمر کے واسطے سے نبی اکرمﷺ سے روایت کی ہے، اس میں ان لوگوں نے دن کی صلاۃ کا ذکرنہیں کیاہے ۱؎ ، ۴- عبید اللہ سے مروی ہے، انہوں نے نافع سے ، اورنافع نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے کہ وہ رات کودو دو رکعت پڑھتے تھے اور دن کو چار چار رکعت، ۵- اس مسئلہ میں اہل علم میں اختلاف ہے بعض کہتے ہیں رات اوردن دونوں کی صلاۃ دودو رکعت ہے، یہی شافعی اوراحمد کا قول ہے ،اوربعض کہتے ہیں: رات کی صلاۃ دو دو رکعت ہے، ان کی رائے میں دن کی نفل صلاۃ چار رکعت ہے مثلاً ظہر وغیرہ سے پہلے کی چار نفل رکعتیں، سفیان ثوری، ابن مبارک، اور اسحاق بن راہویہ کا یہی قول ہے۔
تشریح : ۱؎ : علامہ البانی نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کی اس حدیث کی تصحیح بڑے بڑے ائمہ سے نقل کی ہے (دیکھئے صحیح ابی داودرقم۱۱۷۲)آپ کے عمل سے دونوں طرح ثابت ہے ، کبھی دودوکرکے پڑھتے اورکبھی چارایک سلام سے، لیکن اس قولی صحیح حدیث کی بناپر دن کی بھی صلاۃ دودو رکعت کرکے پڑھنا افضل ہے، ظاہر بات ہے کہ دوسلام میں اوراد و اذکارزیادہ ہیں، توافضل کیوں نہیں ہوگا۔ ۱؎ : علامہ البانی نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کی اس حدیث کی تصحیح بڑے بڑے ائمہ سے نقل کی ہے (دیکھئے صحیح ابی داودرقم۱۱۷۲)آپ کے عمل سے دونوں طرح ثابت ہے ، کبھی دودوکرکے پڑھتے اورکبھی چارایک سلام سے، لیکن اس قولی صحیح حدیث کی بناپر دن کی بھی صلاۃ دودو رکعت کرکے پڑھنا افضل ہے، ظاہر بات ہے کہ دوسلام میں اوراد و اذکارزیادہ ہیں، توافضل کیوں نہیں ہوگا۔