أَبْوَابُ السَّفَرِ بَاب مَا جَاءَ فِي خُرُوجِ النِّسَاءِ إِلَى الْمَسَاجِدِ صحيح حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ كُنَّا عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ فَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ائْذَنُوا لِلنِّسَاءِ بِاللَّيْلِ إِلَى الْمَسَاجِدِ فَقَالَ ابْنُهُ وَاللَّهِ لَا نَأْذَنُ لَهُنَّ يَتَّخِذْنَهُ دَغَلًا فَقَالَ فَعَلَ اللَّهُ بِكَ وَفَعَلَ أَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتَقُولُ لَا نَأْذَنُ لَهُنَّ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَزَيْنَبَ امْرَأَةِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
کتاب: سفر کے احکام ومسائل
عورتوں کے مسجد جانے کا بیان
مجاہد کہتے ہیں: ہم لوگ ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس تھے انہو ں نے کہاکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے: 'عورتوں کو رات میں مسجد جانے کی اجازت دو'، ان کے بیٹے بلال نے کہا: اللہ کی قسم ! ہم انہیں اجازت نہیں دیں گے۔ وہ اسے فساد کا ذریعہ بنالیں گی،توابن عمرنے کہا: اللہ تجھے ایساایساکرے، میں کہتاہوں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا، اور توکہتاہے کہ ہم انہیں اجازت نہیں دیں گے ۱؎ ۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث حسن صحیح ہے،۲- اس باب میں ا بوہریرہ ،عبداللہ بن مسعود کی بیوی زینب اور زید بن خالد رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
تشریح :
۱؎ : احمدکی روایت میں یہ بھی ہے کہ انہوں نے کہاکہ میں تجھ سے بات نہیں کروں گا۔اللہ اکبر!صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے نزدیک یہ قدرتھی نبی اکرمﷺکے احکام اور آپ کی سنت کی ۔
۱؎ : احمدکی روایت میں یہ بھی ہے کہ انہوں نے کہاکہ میں تجھ سے بات نہیں کروں گا۔اللہ اکبر!صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے نزدیک یہ قدرتھی نبی اکرمﷺکے احکام اور آپ کی سنت کی ۔