أَبْوَابُ السَّفَرِ بَاب مَا جَاءَ فِي التَّقْصِيرِ فِي السَّفَرِ صحيح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ مِنْ الْمَدِينَةِ إِلَى مَكَّةَ لَا يَخَافُ إِلَّا اللَّهَ رَبَّ الْعَالَمِينَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
کتاب: سفر کے احکام ومسائل
سفر میں قصرصلاۃ پڑھنے کا بیان
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ مدینہ سے مکہ کے لئے نکلے ،آپ کو سوائے اللہ رب العالمین کے کسی کا خوف نہ تھا۔(اس کے باوجود) آپ نے دوہی رکعتیں پڑھیں ۱؎ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تشریح :
۱؎ : عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اس سے یہ بتانا چاہتے ہیں کہ سفرمیں قصرخوف کی وجہ سے نہیں ہے ، جیساکہ بعض لوگ سمجھتے ہیں، سفرخواہ کیسابھی پرامن ہو اس میں قصررخصت ہے۔
۱؎ : عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اس سے یہ بتانا چاہتے ہیں کہ سفرمیں قصرخوف کی وجہ سے نہیں ہے ، جیساکہ بعض لوگ سمجھتے ہیں، سفرخواہ کیسابھی پرامن ہو اس میں قصررخصت ہے۔