أَبْوَابُ السَّفَرِ بَاب مَا جَاءَ فِي التَّقْصِيرِ فِي السَّفَرِ صحيح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ وَإِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ سَمِعَا أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ قَالَ صَلَّيْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ بِالْمَدِينَةِ أَرْبَعًا وَبِذِي الْحُلَيْفَةِ الْعَصْرَ رَكْعَتَيْنِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
کتاب: سفر کے احکام ومسائل
سفر میں قصرصلاۃ پڑھنے کا بیان
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے نبی اکرمﷺ کے ساتھ مدینہ میں چار رکعتیں پڑھیں ۱؎ اور ذی الحلیفہ ۲؎ میں دورکعتیں پڑھیں۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تشریح :
۱؎ : جب حج کے لیے مدینہ سے نکلے تومسجدنبوی میں چارپڑھی، جب مدینہ سے نکل کر ذوالحلیفہ میقات پر پہنچے تووہاں دوقصر کرکے پڑھی ۔
۲؎ : ذوالحلیفہ : مدینہ سے جنوب میں مکہ کے راستہ میں لگ بھگ دس کیلومیٹرپرواقع ہے ، یہ اہل مدینہ کی میقات ہے۔