أَبْوَابُ الْجُمُعَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي الصَّلاَةِ قَبْلَ الْجُمُعَةِ وَبَعْدَهَا صحيح حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ رَكْعَتَيْنِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرٍ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَيْضًا وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ بَعْضِ أَهْلِ الْعِلْمِ وَبِهِ يَقُولُ الشَّافِعِيُّ وَأَحْمَدُ
کتاب: جمعہ کے احکام ومسائل
جمعہ سے پہلے اوراس کے بعد کی سنتوں کا بیان
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ جمعہ کے بعد دورکعت (سنت)پڑھتے تھے ۱؎ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- ابن عمرکی حدیث حسن صحیح ہے،۲- اس باب میں جابر رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے، ۳- یہ حدیث بطریق 'نافع عن ابن عمر' ہے، ۴- اسی پربعض اہل علم کاعمل ہے ،اوریہی شافعی اور احمدبھی کہتے ہیں۔
تشریح :
۱؎ : اس حدیث میں جمعہ کے بعد صرف دورکعت پڑھنے کاذکرہے، اورصحیح مسلم میں ابوہریرہ سے روایت آئی ہے جس میں چاررکعتیں پڑھنے کاحکم ہے، اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ دونوں صورتیں جائزہیں،بعض علماء نے یہ تطبیق دی ہے کہ مسجد میں پڑھنے والاچاررکعت پڑھے، اور گھر میں پڑھے تو دو رکعت پڑھے کچھ لوگ چھ رکعت کے قائل ہیں، لیکن کسی بھی صحیح مرفوع روایت سے یہ ثابت نہیں کہ کس طرح پڑھی جائے، اس میں بھی اختلاف ہے، بعض لوگوں کاکہنا ہے کہ چاروں رکعتیں ایک سلام کے ساتھ پڑھی جائیں اوربعض کاکہنا ہے کہ دودوکرکے چاررکعت پڑھی جائیں،لیکن بہتریہ ہے کہ دودوکرکے پڑھی جائیں کیونکہ صحیح حدیث میں ہے صلا ۃ اللیل والنہارمثنیٰ مثنیٰ (رات اوردن کی نفل صلاۃدودورکعت کرکے پڑھناہے)۔