جامع الترمذي - حدیث 518

أَبْوَابُ الْجُمُعَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي الْكَلاَمِ بَعْدَ نُزُولِ الإِمَامِ مِنْ الْمِنْبَرِ​ صحيح حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ لَقَدْ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ مَا تُقَامُ الصَّلَاةُ يُكَلِّمُهُ الرَّجُلُ يَقُومُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ فَمَا يَزَالُ يُكَلِّمُهُ فَلَقَدْ رَأَيْتُ بَعْضَنَا يَنْعَسُ مِنْ طُولِ قِيَامِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 518

کتاب: جمعہ کے احکام ومسائل منبرسے اترنے کے بعد امام کا بات چیت کرنا جائزہے​ انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ صلاۃ کھڑی ہوجانے کے بعدمیں نے نبی اکرمﷺ کو دیکھا کہ آپ سے ایک آدمی باتیں کررہا ہے ، اور آپ اس کے اورقبلے کے درمیان کھڑے ہیں،آپ برابراس سے گفتگوکرتے رہے ، میں نے دیکھا کہ نبی اکرمﷺ کے طول قیام کی وجہ سے بعض لوگ اونگھ رہے ہیں۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔