جامع الترمذي - حدیث 516

أَبْوَابُ الْجُمُعَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي أَذَانِ الْجُمُعَةِ​ صحيح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ الْخَيَّاطُ عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ كَانَ الْأَذَانُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ إِذَا خَرَجَ الْإِمَامُ وَإِذَا أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَلَمَّا كَانَ عُثْمَانُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ زَادَ النِّدَاءَ الثَّالِثَ عَلَى الزَّوْرَاءِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 516

کتاب: جمعہ کے احکام ومسائل جمعہ کی اذان کا بیان​ سائب بن یزید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہﷺاورابوبکروعمر رضی اللہ عنہما کے زمانے میں(پہلی) اذان اس وقت ہوتی جب امام نکلتااور(دوسری)جب صلاۃ کھڑی ہوتی ۱؎ پھرجب عثمان رضی اللہ عنہ خلیفہ ہوئے توانہوں نے زوراء ۲؎ میں تیسری اذان کا اضافہ کیا ۳؎ ۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تشریح : ۱؎ : یہاں دوسری اذان سے مراداقامت ہے۔ ۲؎ : ز وراء مدینہ کے بازارمیں ایک جگہ کانام تھا۔ ۳؎ : عثمان رضی اللہ عنہ نے مسجدسے دوربازارمیں پہلی اذان دلوائی ، اورفی زمانہ لوگوں نے یہ اذان مسجدکے اندرکردی ہے اوردعویٰ کرتے ہیں کہ یہ اذان عثمان رضی اللہ عنہ کی سنت ہے،اگرکہیں واقعی اس طرح کی ضرورت موجودہوتواذان مسجدسے باہردی جائے، ویسے اب مائک کے انتظام اوراکثرلوگوں کے ہاتھوں میں گھڑیوں کی موجودگی کے سبب اس طرح کی اذان کی ضرورت ہی باقی نہیں رہ گئی، جس ضرورت کے تحت عثمان رضی اللہ عنہ یہ زائد اذان دلوائی تھی۔ ۱؎ : یہاں دوسری اذان سے مراداقامت ہے۔ ۲؎ : ز وراء مدینہ کے بازارمیں ایک جگہ کانام تھا۔ ۳؎ : عثمان رضی اللہ عنہ نے مسجدسے دوربازارمیں پہلی اذان دلوائی ، اورفی زمانہ لوگوں نے یہ اذان مسجدکے اندرکردی ہے اوردعویٰ کرتے ہیں کہ یہ اذان عثمان رضی اللہ عنہ کی سنت ہے،اگرکہیں واقعی اس طرح کی ضرورت موجودہوتواذان مسجدسے باہردی جائے، ویسے اب مائک کے انتظام اوراکثرلوگوں کے ہاتھوں میں گھڑیوں کی موجودگی کے سبب اس طرح کی اذان کی ضرورت ہی باقی نہیں رہ گئی، جس ضرورت کے تحت عثمان رضی اللہ عنہ یہ زائد اذان دلوائی تھی۔