أَبْوَابُ الْجُمُعَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي تَرْكِ الْجُمُعَةِ مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ حسن حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ عَبِيدَةَ بْنِ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي الْجَعْدِ يَعْنِي الضَّمْرِيَّ وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ فِيمَا زَعَمَ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ تَرَكَ الْجُمُعَةَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ تَهَاوُنًا بِهَا طَبَعَ اللَّهُ عَلَى قَلْبِهِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَسَمُرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ أَبِي الْجَعْدِ حَدِيثٌ حَسَنٌ قَالَ وَسَأَلْتُ مُحَمَّدًا عَنْ اسْمِ أَبِي الْجَعْدِ الضَّمْرِيِّ فَلَمْ يَعْرِفْ اسْمَهُ وَقَالَ لَا أَعْرِفُ لَهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا هَذَا الْحَدِيثَ قَالَ أَبُو عِيسَى وَلَا نَعْرِفُ هَذَا الْحَدِيثَ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو
کتاب: جمعہ کے احکام ومسائل
بغیرعذرکے جمعہ چھوڑنے پر وارد وعید کا بیان
ابوالجعدضمری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا: 'جو جمعہ تین بارسستی ۱؎ سے حقیرجان کر چھوڑ دے گاتواللہ اس کے دل پر مہرلگادے گا'۔
امام ترمذی کہتے ہیں:۱- ابوالجعدکی حدیث حسن ہے،۲- میں نے محمدبن اسماعیل بخاری سے ابوالجعدضمری کا نام پوچھاتووہ نہیں جان سکے،۳- اس حدیث کے علاوہ میں ان کی کوئی اورحدیث نہیں جانتاجسے انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے روایت کی ہو، ۴- ہم اس حدیث کو صرف محمد بن عمروکی روایت سے جانتے ہیں۔
تشریح :
۱؎ : اس سے معلوم ہواکہ مسلسل جمعہ چھوڑناایک خطرناک کام ہے، اس سے دل پر مہرلگ سکتی ہے جس کے بعداخروی کامیابی کی امیدختم ہوجاتی ہے ۔
۱؎ : اس سے معلوم ہواکہ مسلسل جمعہ چھوڑناایک خطرناک کام ہے، اس سے دل پر مہرلگ سکتی ہے جس کے بعداخروی کامیابی کی امیدختم ہوجاتی ہے ۔