أَبْوَابُ الْجُمُعَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي الاِغْتِسَالِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ صحيح وَرَوَاهُ يُونُسُ وَمَعْمَرٌ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، بَيْنَمَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِذْ دَخَلَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ: أَيَّةُ سَاعَةٍ هَذِهِ؟! فَقَالَ: مَا هُوَ إِلاَّ أَنْ سَمِعْتُ النِّدَاءَ وَمَا زِدْتُ عَلَى أَنْ تَوَضَّأْتُ، قَالَ: وَالْوُضُوءُ أَيْضًا، وَقَدْ عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ ﷺ أَمَرَ بِالْغُسْلِ. حَدَّثَنَا بِذَلِكَ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ الزُّهْرِيِّ
کتاب: جمعہ کے احکام ومسائل
جمعہ کے دن کے غسل کا بیان
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ عمربن خطاب رضی اللہ عنہ جمعہ کے روزخطبہ دے رہے تھے کہ اسی دوران صحابہ میں سے ایک شخص ۱؎ (مسجدمیں)داخل ہوئے، توعمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: یہ کون ساوقت ،(آنے کا)ہے؟ توانہوں نے کہا: میں نے صرف اتنی دیر کی کہ اذان سنی اوربس وضوکرکے آگیا ہوں،اس پرعمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تم نے صرف (وضوہی پر اکتفاکیا) حالانکہ تمہیں معلوم ہے کہ رسول اللہﷺنے غسل کا حکم دیا ہے؟!۔
تشریح :
۱؎ : اس سے مراد عثمان رضی اللہ عنہ ہیں۔
۱؎ : اس سے مراد عثمان رضی اللہ عنہ ہیں۔