جامع الترمذي - حدیث 490

أَبْوَابُ الْجُمُعَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي السَّاعَةِ الَّتِي تُرْجَى فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ​ ضعيف جداً حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ الْبَغْدَادِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ الْمُزَنِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ فِي الْجُمُعَةِ سَاعَةً لَا يَسْأَلُ اللَّهَ الْعَبْدُ فِيهَا شَيْئًا إِلَّا آتَاهُ اللَّهُ إِيَّاهُ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيَّةُ سَاعَةٍ هِيَ قَالَ حِينَ تُقَامُ الصَّلَاةُ إِلَى الِانْصِرَافِ مِنْهَا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي مُوسَى وَأَبِي ذَرٍّ وَسَلْمَانَ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ وَأَبِي لُبَابَةَ وَسَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ وَأَبِي أُمَامَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 490

کتاب: جمعہ کے احکام ومسائل جمعہ کے دن کی وہ گھڑی جس میں دعا کی قبولیت کی امید کی جاتی ہے​ عمروبن عوف مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:' جمعہ میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ بندہ جوکچھ بھی اس میں مانگتاہے اللہ اسے عطاکرتاہے'، لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول!یہ کون سی گھڑی ہے؟ آپ نے فرمایا : 'صلاۃ(جمعہ) کھڑی ہونے کے وقت سے لے کر اسسے پلٹنے یعنی صلاۃ ختم ہونے تک ہے' ۱؎ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱- عمروبن عوف کی حدیث حسن غریب ہے،۲- اس باب میں ابوموسیٰ ، ابوذر، سلمان ، عبداللہ بن سلام ، ابولبابہ ، سعدبن عبادہ اورابوامامہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
تشریح : ۱؎ : قبولیت دعاء کی اس گھڑی کے وقت کے بارے میں یہی ٹکڑااس حدیث میں ضعیف ہے ، نہ کہ مطلق حدیث ضعیف ہے۔ نوٹ:(یہ سند معروف ترین ضعیف سندوں میں سے ہے، کثیر ضعیف راوی ہیں، اور ان کے والد عبداللہ عبداللہ بن عمرو بن عوف مزنی مقبول یعنی متابعت کے وقت ورنہ ضعیف راوی ہیں) ۱؎ : قبولیت دعاء کی اس گھڑی کے وقت کے بارے میں یہی ٹکڑااس حدیث میں ضعیف ہے ، نہ کہ مطلق حدیث ضعیف ہے۔ نوٹ:(یہ سند معروف ترین ضعیف سندوں میں سے ہے، کثیر ضعیف راوی ہیں، اور ان کے والد عبداللہ عبداللہ بن عمرو بن عوف مزنی مقبول یعنی متابعت کے وقت ورنہ ضعیف راوی ہیں)