أَبْوَابُ الدَّعَوَاتِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مِنْهُ صحيح حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ، عَنْ الأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ الأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يُصَلِّي مِنْ اللَّيْلِ تِسْعَ رَكَعَاتٍ. قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ، وَالْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ عَائِشَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ
کتاب: مسنون ادعیہ واذکار کے بیان میں
سابقہ باب سے متعلق ایک اور باب
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرمﷺ رات کو نورکعتیں پڑھتے تھے ۱؎ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں:۱- عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث اس سندسے حسن غریب ہے،۲- اس باب میں ابوہریرہ ، زید بن خالد اورفضل بن عباس رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں ۔
تشریح :
۱؎ : ایسا کبھی کبھی کرتے تھے، یہ سب نشاط اورچستی پر منحصرتھا،اس بابت یہ نہیں کہہ سکتے کہ حدیثوں میں تعارض ہے۔
۱؎ : ایسا کبھی کبھی کرتے تھے، یہ سب نشاط اورچستی پر منحصرتھا،اس بابت یہ نہیں کہہ سکتے کہ حدیثوں میں تعارض ہے۔