جامع الترمذي - حدیث 437

أَبْوَابُ الصَّلاَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ أَنَّ صَلاَةَ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى​ صحيح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى فَإِذَا خِفْتَ الصُّبْحَ فَأَوْتِرْ بِوَاحِدَةٍ وَاجْعَلْ آخِرَ صَلَاتِكَ وِتْرًا قَالَ أَبُو عِيسَى وَفِي الْبَاب عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ أَنَّ صَلَاةَ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى وَهُوَ قَوْلُ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ وَابْنِ الْمُبَارَكِ وَالشَّافِعِيِّ وَأَحْمَدَ وَإِسْحَقَ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 437

کتاب: صلاۃ کے احکام ومسائل رات کی(نفل) صلاۃ دودو رکعت ہے​ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:' رات کی نفلی صلاۃ دو دورکعت ہے، جب تمہیں صلاۃِ فجر کا وقت ہوجانے کا ڈر ہوتو ایک رکعت پڑھ کر اسے وتربنالو، اور اپنی آخری صلاۃ وتر رکھو'۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث حسن صحیح ہے،۲- اس باب میں عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے، ۳- اسی پر اہل علم کا عمل ہے کہ رات کی صلاۃ دو دو رکعت ہے،سفیان ثوری، ابن مبارک، شافعی، احمد اور اسحاق بن راہویہ کا بھی یہی قول ہے ۱؎ ۔
تشریح : ۱؎ : رات کی صلاۃ کا دورکعت ہو نا اس کے منافی نہیں کہ دن کی نفل صلاۃ بھی دودورکعت ہو، جبکہ ایک حدیث میں 'رات اور دن کی صلاۃدودو رکعت 'بھی آیاہے ، دراصل سوال کے جواب میں کہ 'رات کی صلاۃ کتنی کتنی پڑھی جائے' 'آپﷺ نے فرمایا کہ رات کی صلاۃ دو دو رکعت ہے'نیز یہ بھی مروی ہے کہ آپ خود رات میں کبھی پانچ رکعتیں ایک سلام سے پڑھتے تھے ، اصل بات یہ ہے کہ نفل صلاۃ عام طورسے دودورکعت پڑھنی افضل ہے خاص طورپر رات کی ۔ ۱؎ : رات کی صلاۃ کا دورکعت ہو نا اس کے منافی نہیں کہ دن کی نفل صلاۃ بھی دودورکعت ہو، جبکہ ایک حدیث میں 'رات اور دن کی صلاۃدودو رکعت 'بھی آیاہے ، دراصل سوال کے جواب میں کہ 'رات کی صلاۃ کتنی کتنی پڑھی جائے' 'آپﷺ نے فرمایا کہ رات کی صلاۃ دو دو رکعت ہے'نیز یہ بھی مروی ہے کہ آپ خود رات میں کبھی پانچ رکعتیں ایک سلام سے پڑھتے تھے ، اصل بات یہ ہے کہ نفل صلاۃ عام طورسے دودورکعت پڑھنی افضل ہے خاص طورپر رات کی ۔