جامع الترمذي - حدیث 425

أَبْوَابُ الصَّلاَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الظُّهْرِ​ صحيح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الظُّهْرِ وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَهَا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَعَائِشَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 425

کتاب: صلاۃ کے احکام ومسائل ظہر کے بعد دو رکعت سنت پڑھنے کا بیان​ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرمﷺ کے ساتھ ظہر سے پہلے دورکعتیں ۱؎ اور اس کے بعددورکعتیں پڑھیں۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- اس باب میں علی اور عائشہ سے بھی احادیث آئی ہیں، ۲- ابن عمر کی حدیث حسن صحیح ہے۔ وضاحت ۱؎ : اس سے پہلے والی روایت میں ظہرسے پہلے چاررکعتوں کا ذکرہے اوراس میں دوہی رکعت کا ذکرہے دونوں صحیح ہیں، حالات وظروف کے لحاظ سے ان دونوں میں سے کسی پربھی عمل کیاجاسکتا ہے ۔البتہ دونوں پرعمل زیادہ افضل ہے۔