جامع الترمذي - حدیث 3936

أَبْوَابُ الْمَنَاقِبِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابٌ فِي فَضْلِ اليَمَنِ صحيح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا أَبُو مَرْيَمَ الْأَنْصَارِيُّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُلْكُ فِي قُرَيْشٍ وَالْقَضَاءُ فِي الْأَنْصَارِ وَالْأَذَانُ فِي الْحَبَشَةِ وَالْأَمَانَةُ فِي الْأَزْدِ يَعْنِي الْيَمَنَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ أَبِي مَرْيَمَ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ نَحْوَهُ وَلَمْ يَرْفَعْهُ وَهَذَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ زَيْدِ بْنِ حُبَابٍ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 3936

کتاب: فضائل و مناقب کے بیان میں یمن کی فضیلت کے بیان میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:' سلطنت (حکومت) قریش میں رہے گی، اور قضا انصار میں اور اذان حبشہ میں اورامانت قبیلہ ازد میں یعنی یمن میں'۔ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، وہ کہتے ہیں: ہم سے عبدالرحمن بن مہدی نے بیان کیا اور عبدالرحمن نے معاویہ بن صالح سے اور معاویہ نے ابومریم انصاری کے واسطہ سے ابوہریرہ سے اسی طرح کی حدیث روایت کی، اور اسے مرفوع نہیں کیا۔امام ترمذی کہتے ہیں: اور یہ زید بن حباب کی(اوپروالی) حدیث سے زیادہ صحیح ہے۔