جامع الترمذي - حدیث 3878

أَبْوَابُ الْمَنَاقِبِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابُ فَضْلِ خَدِيجَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا صحيح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ زَنْجُوَيْهِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ حَسْبُكَ مِنْ نِسَاءِ الْعَالَمِينَ مَرْيَمُ ابْنَةُ عِمْرَانَ وَخَدِيجَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ وَفَاطِمَةُ بِنْتُ مُحَمَّدٍ وَآسِيَةُ امْرَأَةُ فِرْعَوْنَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 3878

کتاب: فضائل و مناقب کے بیان میں ام المؤمنین حضرت خَدِیجَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا کی فضیلت کےبیان میں انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:' ساری دنیا کی عورتوں میں سے تمہیں مریم بنت عمران ، خدیجہ بنت خویلد ، فاطمہ بنت محمد، اور فرعون کی بیوی آسیہ کافی ہیں ' ۱؎ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث صحیح ہے۔