جامع الترمذي - حدیث 3850

أَبْوَابُ الْمَنَاقِبِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابُ مَنَاقِبِ قَيْسِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْزُوقٍ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ ثُمَامَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ قَيْسُ بْنُ سَعْدٍ مِنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَنْزِلَةِ صَاحِبِ الشُّرَطِ مِنْ الْأَمِيرِ قَالَ الْأَنْصَارِيُّ يَعْنِي مِمَّا يَلِي مِنْ أُمُورِهِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ الْأَنْصَارِيِّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ نَحْوَهُ وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ قَوْلَ الْأَنْصَارِيِّ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 3850

کتاب: فضائل و مناقب کے بیان میں قَیْسِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ کے مناقب انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: قیس بن سعد رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کے لیے ایسے ہی تھے جیسے امیر(کی حفاظت) کے لیے پولس والا ہوتاہے۔ راوی حدیث(محمد بن عبداللہ ) انصاری کہتے ہیں: یعنی وہ ( آپ ﷺکی حفاظت کے لیے) آپ کے بہت سے امور انجام دیاکرتے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے، ہم اسے صرف انصاری کی روایت سے جانتے ہیں۔ ہم سے محمد بن یحییٰ نے بیان کیا ، وہ کہتے ہیں : ہم سے محمد بن عبداللہ انصاری نے اسی جیسی حدیث بیان کی لیکن اس میں انصاری کا قول ذکر نہیں کیا ۔