أَبْوَابُ الصَّلاَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ أَنَّ صَلاَةَ الْقَاعِدِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ صَلاَةِ الْقَائِمِ صحيح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ، عَنْ عَبْدِاللهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ ﷺ عَنْ صَلاَةِ الرَّجُلِ، وَهُوَ قَاعِدٌ؟ فَقَالَ:"مَنْ صَلَّى قَائِمًا فَهُوَ أَفْضَلُ، وَمَنْ صَلَّى قَاعِدًا فَلَهُ نِصْفُ أَجْرِ الْقَائِمِ، وَمَنْ صَلَّى نَائِمًا فَلَهُ نِصْفُ أَجْرِ الْقَاعِدِ". قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ عَبْدِاللهِ بْنِ عَمْرٍو، وَأَنَسٍ، وَالسَّائِبِ، وَابْنِ عُمَرَ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
کتاب: صلاۃ کے احکام ومسائل
بیٹھ کر صلاۃ پڑھنے کا ثواب کھڑے ہوکر پڑھنے سے آدھا ہے
عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے آدمی کی صلاۃ کے بارے میں پوچھاجسے وہ بیٹھ کرپڑھ رہاہو؟ تو آپ نے فرمایا: 'جو کھڑے ہوکرصلاۃ پڑھے وہ بیٹھ کرپڑھنے والے کے بالمقابل افضل ہے، کیوں کہ اُسے کھڑے ہوکرپڑھنے والے سے آدھا ثواب ملے گا، اور جو لیٹ کر پڑھے اسے بیٹھ کرپڑھنے والے سے آدھاملے گا' ۱؎ ۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱- عمران بن حصین کی حدیث حسن صحیح ہے،۲- اس باب میں عبداللہ بن عمرو ، انس ، سائب اور ابن عمر رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
تشریح :
۱؎ : اوریہ فرمان نفل صلاۃ کے بارے میں ہے ، جیساکہ آگے آرہاہے۔
۱؎ : اوریہ فرمان نفل صلاۃ کے بارے میں ہے ، جیساکہ آگے آرہاہے۔