جامع الترمذي - حدیث 3564

أَبْوَابُ الدَّعَوَاتِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب فِي دُعَاءِ الْمَرِيضِ​ ضعيف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ كُنْتُ شَاكِيًا فَمَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَقُولُ اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ أَجَلِي قَدْ حَضَرَ فَأَرِحْنِي وَإِنْ كَانَ مُتَأَخِّرًا فَارْفَغْنِي وَإِنْ كَانَ بَلَاءً فَصَبِّرْنِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ قُلْتَ قَالَ فَأَعَادَ عَلَيْهِ مَا قَالَ قَالَ فَضَرَبَهُ بِرِجْلِهِ فَقَالَ اللَّهُمَّ عَافِهِ أَوْ اشْفِهِ شُعْبَةُ الشَّاكُّ فَمَا اشْتَكَيْتُ وَجَعِي بَعْدُ قَالَ أَبُو عِيسَى وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 3564

کتاب: مسنون ادعیہ واذکار کے بیان میں مریض کی دعا کے بیان میں علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مجھے شکایت ہوئی (بیماری ہوئی) ، رسول اللہ ﷺ میرے پاس تشریف لائے، اس وقت میں دعا کررہاتھا : اے میرے رب! اگر میری موت کا وقت آپہنچا ہے تو مجھے (موت دے کر) راحت دے اور اور اگر میری موت بعد میں ہوتو مجھے اٹھا کر کھڑا کردے (یعنی صحت دیدے) اور اگر یہ آزمائش ہے تو مجھے صبردے، رسول اللہ ﷺ نے پوچھا : کیسے کہا: توانہوں نے جو کہاتھا اسے دہرایا ، آپﷺ نے انہیں اپنے پیر سے ٹھوکا دیا پھر آپ نے فرمایا:' اللَّہُمَّ عَافِہِ أَوْ اشْفِہِ' ( اے اللہ ! انہیں عافیت دے، یا شفا دے)، اس کے بعد مجھے اپنی تکلیف کی پھر کبھی شکایت نہیں ہوئی۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔