جامع الترمذي - حدیث 3532

أَبْوَابُ الدَّعَوَاتِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ باب(( اللَّهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَثِيرًا....)) ضعيف حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وَدَاعَةَ قَالَ جَاءَ الْعَبَّاسُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَأَنَّهُ سَمِعَ شَيْئًا فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ فَقَالَ مَنْ أَنَا فَقَالُوا أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ عَلَيْكَ السَّلَامُ قَالَ أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ إِنَّ اللَّهَ خَلَقَ الْخَلْقَ فَجَعَلَنِي فِي خَيْرِهِمْ فِرْقَةً ثُمَّ جَعَلَهُمْ فِرْقَتَيْنِ فَجَعَلَنِي فِي خَيْرِهِمْ فِرْقَةً ثُمَّ جَعَلَهُمْ قَبَائِلَ فَجَعَلَنِي فِي خَيْرِهِمْ قَبِيلَةً ثُمَّ جَعَلَهُمْ بُيُوتًا فَجَعَلَنِي فِي خَيْرِهِمْ بَيْتًا وَخَيْرِهِمْ نَسَبًا قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 3532

کتاب: مسنون ادعیہ واذکار کے بیان میں دعا:اے اللہ! میں نے ظلم کیا اپنی جان پر بہت عبدالمطلب بن ابی وداعہ کہتے ہیں:عباس رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے ، گویا کہ انہوں نے کوئی بات سنی ( جس کی انہوں نے آپ کو خبردی) نبی اکرم ﷺ منبر پر چڑھ گئے، اور پوچھا : میں کون ہوں؟ لوگوں نے کہا: آپ اللہ کے رسول ! آپ پر اللہ کی سلامتی نازل ہو، آپ نے فرمایا:' میں محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب ہوں، اللہ نے مخلوق کو پیدا کیا تومجھے سب سے بہتر گروہ میں پیدا کیا، پھر اس گروہ میں بھی دوگروہ بنادیئے اور مجھے ان دونوں گروہوں میں سے بہتر گروہ میں رکھا، پھران میں مختلف قبیلے بنادیئے ، تومجھے سب سے بہتر قبیلے میں رکھا، پھر انہیں گھروں میں بانٹ دیا تو مجھے اچھے نسب والے بہترین خاندان اور گھر میں پیدا کیا ۱؎ ۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن ہے۔