جامع الترمذي - حدیث 3460

أَبْوَابُ الدَّعَوَاتِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ التَّسْبِيحِ وَالتَّكْبِيرِ وَالتَّهْلِيلِ وَالتَّحْمِيدِ​ حسن

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 3460

کتاب: مسنون ادعیہ واذکار کے بیان میں تسبیح ، تکبیر، تہلیل اور تحمید کی فضیلت کابیان​ عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:' زمین پرجوکوئی بھی بندہ : ' لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَاللَّہُ أَکْبَرُ وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللَّہِ' کہے گا ۱ ؎ ، اس کے (چھوٹے چھوٹے) گناہ بخش دیئے جائیں گے، اگرچہ سمندر کی جھاگ کی طرح (بہت زیادہ) ہوں'۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن غریب ہے،۲- شعبہ نے یہ حدیث اسی سند کے ساتھ اسی طرح ابوبلج سے روایت کی ہے، اور اسے مرفوع نہیں کیا، اور ابو بلج کانام یحییٰ بن ابی سلیم ہے اور انہیں یحییٰ بن سلیم بھی کہاجاتاہے۔ اس سندسے حاتم بن ابی صغیرہ سے، حاتم نے ابوبلج سے، ابوبلج نے عمرو بن میمون سے، عمرو بن میمون نے عبداللہ بن عمرو کے واسطہ سے نبی اکرمﷺ سے اسی طرح روایت کی، اور حاتم کی کنیت ابویونس قشیری ہے۔ اس سندسے شعبہ نے ابوبلج سے اسی طرح روایت کی اور انہوں نے اسے مرفوع نہیں کیا ۔