جامع الترمذي - حدیث 3430

أَبْوَابُ الدَّعَوَاتِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا يَقُولُ الْعَبْدُ إِذَا مَرِضَ​ صحيح حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عَبَّاسٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْأَغَرِّ أَبِي مُسْلِمٍ قَالَ أَشْهَدُ عَلَى أَبِي سَعِيدٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُمَا شَهِدَا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ صَدَّقَهُ رَبُّهُ فَقَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا وَأَنَا أَكْبَرُ وَإِذَا قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ قَالَ يَقُولُ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا وَحْدِي وَإِذَا قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ قَالَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا وَحْدِي لَا شَرِيكَ لِي وَإِذَا قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ قَالَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا لِيَ الْمُلْكُ وَلِيَ الْحَمْدُ وَإِذَا قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِي وَكَانَ يَقُولُ مَنْ قَالَهَا فِي مَرَضِهِ ثُمَّ مَاتَ لَمْ تَطْعَمْهُ النَّارُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَقَدْ رَوَاهُ شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْأَغَرِّ أَبِي مُسْلِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَأَبِي سَعِيدٍ بِنَحْوِ هَذَا الْحَدِيثِ بِمَعْنَاهُ وَلَمْ يَرْفَعْهُ شُعْبَةُ حَدَّثَنَا بِذَلِكَ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ شُعْبَةَ بِهَذَا

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 3430

کتاب: مسنون ادعیہ واذکار کے بیان میں آدمی جب بیمار ہوتو کیا دعاپڑھے؟​ ابومسلم خولانی کہتے ہیں :میں گواہی دیتاہوں کہ ابوسعیدخدری اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہما نے گواہی دی کہ ان دونوں کی موجود گی میں ر سول اللہ ﷺ نے فرمایا:' جو : ' لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَاللَّہُ أَکْبَرُ' ۱؎ کہتا ہے تو اس کا رب اس کی تصدیق کرتاہے اورکہتاہے: (ہاں) میرے سوا کوئی معبودبرحق نہیں ہے، میں ہی سب سے بڑا ہوں، اور جب : 'لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ' ۲؎ کہتاہے،توآپ نے فرمایا:' اللہ کہتا ہے (ہاں) مجھ تنہا کے سوا کوئی معبودبرحق نہیں، اور جب کہتا ہے : ' لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیْکَ لَہُ' ۳؎ تواللہ کہتاہے ، (ہاں ) مجھ تنہا کے سوا کوئی معبودبرحق نہیں،اور میرا کوئی شریک نہیں ہے، اور جب کہتا ہے : ' لاَإِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ لَہُ الْمُلْکُ وَ لَہُ الحَمْدُ ' ۴؎ تو اللہ کہتاہے: کوئی معبودبرحق نہیں مگر میں، میرے لیے ہی بادشاہت ہے اور میرے لیے ہی حمد ہے، اور جب کہتا ہے : 'لاَإِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّہِ ' ۵؎ تو اللہ کہتاہے: (ہاں) میرے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور گناہوں سے بچنے اور بھلے کام کرنے کی قوت نہیں ہے مگر میری توفیق سے، اور آپ فرماتے تھے: جو ان کلمات کو اپنی بیماری میں کہے ، اور مرجائے تو آگ اسے نہ کھائے گی'۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن غریب ہے۔ اس سندسے شعبہ نے ابواسحاق سے،ابواسحاق نے اغر ابومسلم سے، اورابومسلم نے ابوہریرہ اور ابوسعید خدری سے اس حدیث کے مانند ہم معنی حدیث روایت کی، اور شعبہ نے اسے مرفوع نہیں کیا ۔