جامع الترمذي - حدیث 3405

أَبْوَابُ الدَّعَوَاتِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابٌ مِنهُ فِی قِرَاءَۃِ سُورَةُ الکَافِرُونَ وَالسَّجدَةِ وَالمُلکِ وَالزُّمرِ وَبَنِی اِسرَائِیلَ وَالمُسبحات صحیح حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَبِي لُبَابَةَ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَنَامُ حَتَّى يَقْرَأَ الزُّمَرَ وَبَنِي إِسْرَائِيلَ قَالَ أَبُو عِيسَى أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ قَالَ أَبُو لُبَابَةَ هَذَا اسْمُهُ مَرْوَانُ مَوْلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادٍ وَسَمِعَ مِنْ عَائِشَةَ سَمِعَ مِنْهُ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ

ترجمہ جامع الترمذي - حدیث 3405

كتاب: مسنون ادعیہ واذکار کے بیان میں باب: سورہ کافرون‘سجدہ‘ملک زمر‘بنی اسرائیل اور مسبحات کا پڑھنا ام المومنین عائشہ‬ ؓ ک‬ہتی ہیں: نبی اکرم ﷺ سورہ زمر اور سورہ بنی اسرائیل جب تک پڑھ نہ لیتے سوتے نہ تھے۔امام ترمذی کہتے ہیں: مجھے محمد بن اسماعیل بخاری نے خبر دی ہے کہ ابولبابہ کا نام مروان ہے، اور یہ عبدالرحمن بن زیاد کے آزاد کردہ غلام ہیں، انہوں نے عائشہ سے سنا ہے اور ان (ابولبابہ) سے حماد بن زید نے سنا ہے۔