أَبْوَابُ الدَّعَوَاتِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي الدُّعَاءِ إِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ صحيح حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ الْهَمْدَانِيِّ عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ أَلَا أُعَلِّمُكَ كَلِمَاتٍ تَقُولُهَا إِذَا أَوَيْتَ إِلَى فِرَاشِكَ فَإِنْ مِتَّ مِنْ لَيْلَتِكَ مِتَّ عَلَى الْفِطْرَةِ وَإِنْ أَصْبَحْتَ أَصْبَحْتَ وَقَدْ أَصَبْتَ خَيْرًا تَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْكَ وَوَجَّهْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَى مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ قَالَ الْبَرَاءُ فَقُلْتُ وَبِرَسُولِكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ قَالَ فَطَعَنَ بِيَدِهِ فِي صَدْرِي ثُمَّ قَالَ وَنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ وَفِي الْبَاب عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ الْبَرَاءِ وَرَوَاهُ مَنْصُورُ بْنُ الْمُعْتَمِرِ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ عَنْ الْبَرَاءِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ إِذَا أَوَيْتَ إِلَى فِرَاشِكَ وَأَنْتَ عَلَى وُضُوءٍ
کتاب: مسنون ادعیہ واذکار کے بیان میں آدمی جب اپنے بستر پر سونے کے لیے جائے تو کیا دعاپڑھے؟ براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ان سے کہا : کیا میں تمہیں ایسے کچھ کلمات نہ سکھاؤں جنہیں تم اپنے بسترپر سونے کے لیے جانے لگو تو کہہ لیاکرو، اگر تم اسی رات میں مرجاؤ تو فطرت پر (یعنی اسلام پر)مروگے اور اگر تم نے صبح کی تو صبح کی، خیر(اجروثواب) حاصل کرکے، تم کہو : 'اللَّہُمَّ إِنِّی أَسْلَمْتُ نَفْسِی إِلَیْکَ وَوَجَّہْتُ وَجْہِی إِلَیْکَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِی إِلَیْکَ رَغْبَۃً وَرَہْبَۃً إِلَیْکَ وَأَلْجَأْتُ ظَہْرِی إِلَیْکَ لاَ مَلْجَأَ وَلاَ مَنْجَی مِنْکَ إِلاَّ إِلَیْکَ آمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِی أَنْزَلْتَ وَنَبِیِّکَ الَّذِی أَرْسَلْتَ ' ۱؎ ۔ براء کہتے ہیں: میں نے 'نبیک الذی أرسلت' کی جگہ 'برسولک الذی أرسلت' کہہ دیا تو آپ ﷺ نے میرے سینے پر اپنے ہاتھ سے کونچا ، پھر فرمایا:'ونبیک الذی أرسلت' ۲؎ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن ہے،۲- یہ حدیث براء رضی اللہ عنہ سے کئی سند وں سے آئی ہے،۳- اس حدیث کو منصور بن معتمر نے سعد بن عبید ہ سے اورسعد نے براء کے واسطہ سے نبی اکرم ﷺ سے اسی طرح روایت کی ہے، البتہ ان کی روایت میں اتنا فرق ہے کہ جب تم اپنے بستر پر آؤ اور تم وضوء سے ہو تو یہ دعا پڑھاکرو،۴- اس باب میں رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے۔