جامع الترمذي - حدیث 3356

أَبْوَابُ تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب وَمِنْ سُورَةِ أَلْهَاكُمْ التَّكَاثُرُ حسن حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةَ ثُمَّ لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنْ النَّعِيمِ قَالَ الزُّبَيْرُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَأَيُّ النَّعِيمِ نُسْأَلُ عَنْهُ وَإِنَّمَا هُمَا الْأَسْوَدَانِ التَّمْرُ وَالْمَاءُ قَالَ أَمَا إِنَّهُ سَيَكُونُ قَالَ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 3356

کتاب: قرآن کریم کی تفسیر کے بیان میں سورہ تکاثر سےبعض آیات کی تفسیر زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب آیت { ثُمَّ لَتُسْأَلُنَّ یَوْمَئِذٍ عَنْ النَّعِیمِ} ۱؎ نازل ہوئی تو زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا:اللہ کے رسول ! کن نعمتوں کے بارے میں ہم سے پوچھا جائے گا؟ ہمیں تو صرف دوہی (کالی) نعمتیں حاصل ہیں، ایک کھجور اور دوسرے پانی ۲؎ آپ نے فرمایا:' عنقریب وہ بھی ہوجائیں گی۳؎ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن ہے۔