جامع الترمذي - حدیث 3347

أَبْوَابُ تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب وَمِنْ سُورَةِ التِّينِ ضعيف حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ قَال سَمِعْتُ رَجُلًا بَدَوِيًّا أَعْرَابِيًّا يَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَرْوِيهِ يَقُولُ مَنْ قَرَأَ وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ فَقَرَأَ أَلَيْسَ اللَّهُ بِأَحْكَمِ الْحَاكِمِينَ فَلْيَقُلْ بَلَى وَأَنَا عَلَى ذَلِكَ مِنْ الشَّاهِدِينَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ إِنَّمَا يُرْوَى بِهَذَا الْإِسْنَادِ عَنْ هَذَا الْأَعْرَابِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَلَا يُسَمَّى

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 3347

کتاب: قرآن کریم کی تفسیر کے بیان میں سورہ والتین سے بعض آیات کی تفسیر اسماعیل بن امیہ کہتے ہیں : میں نے ایک بدوی اعرابی کو کہتے ہوئے سنا ، میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو اسے روایت کرتے ہوئے سنا ہے، وہ کہتے تھے جو شخص ( سورہ) {وَالتِّینِ وَالزَّیْتُونِ} پڑھے اور پڑھتے ہوئے {أَلَیْسَ اللَّہُ بِأَحْکَمِ الْحَاکِمِینَ} تک پہنچے تو کہے :'بلی وأنا ذلک من الشاہدین'۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اسی سند کے ساتھ اسی اعرابی سے ابوہریرہ کے واسطے سے مروی ہے اور اس اعرابی کانام نہیں لیاگیا ہے۔