جامع الترمذي - حدیث 3332

أَبْوَابُ تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب وَمِنْ سُورَةِ عَبَسَ​ حسن حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ تُحْشَرُونَ حُفَاةً عُرَاةً غُرْلًا فَقَالَتْ امْرَأَةٌ أَيُبْصِرُ أَوْ يَرَى بَعْضُنَا عَوْرَةَ بَعْضٍ قَالَ يَا فُلَانَةُ لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ قَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَوَاهُ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ أَيْضًا وَفِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 3332

کتاب: قرآن کریم کی تفسیر کے بیان میں سورہ عبس سے بعض آیات کی تفسیر​ - عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں نبی اکرمﷺنے فرمایا:' تم لوگ ( قیامت کے دن) جمع کیے جاؤگے ننگے پیر، ننگے جسم، بے ختنہ کے ، ایک عورت (ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا ) نے کہا: کیا ہم میں سے بعض بعض کی شرم گاہ دیکھے گا؟ آپ نے فرمایا:' اے فلانی! اس دن ہر ایک کی ایک ایسی حالت ہوگی جو اسے دوسرے کی فکر سے غافل وبے نیاز کردے گی ' ۱؎ ۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے اور یہ مختلف سندوں سے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے اور اسے سعید بن جبیر نے بھی روایت کیا ہے،۲- اس باب میں عائشہ رضی اللہ عنہا سے بھی روایت ہے۔