أَبْوَابُ الصَّلاَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي الْقُعُودِ فِي الْمَسْجِدِ وَانْتِظَارِ الصَّلاَةِ مِنَ الْفَضْلِ صحيح حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَزَالُ أَحَدُكُمْ فِي صَلَاةٍ مَا دَامَ يَنْتَظِرُهَا وَلَا تَزَالُ الْمَلَائِكَةُ تُصَلِّي عَلَى أَحَدِكُمْ مَا دَامَ فِي الْمَسْجِدِ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ مَا لَمْ يُحْدِثْ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ حَضْرَمَوْتَ وَمَا الْحَدَثُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ فُسَاءٌ أَوْ ضُرَاطٌ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَأَبِي سَعِيدٍ وَأَنَسٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ وَسَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
کتاب: صلاۃ کے احکام ومسائل
مسجد میں بیٹھنے اور صلاۃ کے انتظار کی فضیلت کا بیان
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:' آدمی برابرصلاۃ ہی میں رہتاہے جب تک وہ اس کا انتظار کرتاہے اورفرشتے اس کے لیے برابر دعاکرتے رہتے ہیں جب تک وہ مسجد میں رہتاہے،کہتے ہیں'اللّہُمَّ اغْفِرْ لَہُ' (اللہ ! اسے بخش دے)' اللّہُمَّ ارْحَمْہُ '(اے اللہ! اس پر رحم فرما)جب تک وہ حدث نہیں کرتا'،توحضرموت کے ایک شخص نے پوچھا: حدث کیاہے ابوہریرہ؟ توابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: آہستہ سے یازورسے ہوا خارج کرنا ۱؎ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- ابوہریرہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲- اس باب میں علی، ابوسعید،انس ، عبداللہ بن سعود اور سہل بن سعد رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
تشریح :
۱؎ : اس حدیث سے مسجدمیں بیٹھ کرصلاۃ کے انتظارکرنے کی فضیلت ظاہرہوتی ہے، نیز اس سے یہ بھی معلوم ہواکہ مسجد میں حدث کرنا فرشتوں کے استغفارسے محرومی کاباعث ہے۔
۱؎ : اس حدیث سے مسجدمیں بیٹھ کرصلاۃ کے انتظارکرنے کی فضیلت ظاہرہوتی ہے، نیز اس سے یہ بھی معلوم ہواکہ مسجد میں حدث کرنا فرشتوں کے استغفارسے محرومی کاباعث ہے۔