جامع الترمذي - حدیث 3294

أَبْوَابُ تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب وَمِنْ سُورَةِ الْوَاقِعَةِ​ ضعيف حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ عَنْ دَرَّاجٍ عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قَوْلِهِ وَفُرُشٍ مَرْفُوعَةٍ قَالَ ارْتِفَاعُهَا كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ وَمَسِيرَةُ مَا بَيْنَهُمَا خَمْسُ مِائَةِ عَامٍ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ رِشْدِينَ و قَالَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ مَعْنَى هَذَا الْحَدِيثِ وَارْتِفَاعُهَا كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ قَالَ ارْتِفَاعُ الْفُرُشِ الْمَرْفُوعَةِ فِي الدَّرَجَاتِ وَالدَّرَجَاتُ مَا بَيْنَ كُلِّ دَرَجَتَيْنِ كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 3294

کتاب: قرآن کریم کی تفسیر کے بیان میں سورہ واقعہ سے بعض آیات کی تفسیر​ ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے آیت کریمہ: {وَفُرُشٍ مَرْفُوعَۃٍ } ۱؎ کے سلسلے میں فرمایا:' ان بچھونوں کی اونچائی اتنی ہے جنتا آسمان وزمین کے درمیان کا فاصلہ ہے اور ان کے درمیان چلنے کی مسافت پانچ سوسال کی ہے'۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے ، ہم اسے صرف رشدین کی روایت سے جانتے ہیں،۲- بعض اہل علم کہتے ہیں:اس حدیث میں'ارتفاعہا کما بین السماء والأرض' کا مفہوم یہ ہے کہ بچھونوں کی اونچائی درجات کی بلندی کے مطابق ہوگی اور ہردودرجے کے درمیان کا فاصلہ اتناہوگا جتناآسمان وزمین کے درمیان کا فاصلہ ہے ۔