جامع الترمذي - حدیث 3281

أَبْوَابُ تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب وَمِنْ سُورَةِ وَالنَّجْمِ​ صحيح حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ وَابْنُ أَبِي رِزْمَةَ وَأَبُو نُعَيْمٍ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَى قَالَ رَآهُ بِقَلْبِهِ قَالَ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 3281

کتاب: قرآن کریم کی تفسیر کے بیان میں سورہ نجم سے بعض آیات کی تفسیر​ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے آیت { مَا کَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَی } ۱؎ پڑھی، کہا: نبی اکرمﷺنے اپنے رب کو دل کی آنکھ سے دیکھا ۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن ہے۔