جامع الترمذي - حدیث 3269

أَبْوَابُ تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب وَمِنْ سُورَةِ الْحُجُرَاتِ​ صحيح حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ عَنْ الْمُسْتَمِرِّ بْنِ الرَّيَّانِ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ قَالَ قَرَأَ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ وَاعْلَمُوا أَنَّ فِيكُمْ رَسُولَ اللَّهِ لَوْ يُطِيعُكُمْ فِي كَثِيرٍ مِنْ الْأَمْرِ لَعَنِتُّمْ قَالَ هَذَا نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوحَى إِلَيْهِ وَخِيَارُ أَئِمَّتِكُمْ لَوْ أَطَاعَهُمْ فِي كَثِيرٍ مِنْ الْأَمْرِ لَعَنِتُوا فَكَيْفَ بِكُمْ الْيَوْمَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ قَالَ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ سَأَلْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ الْقَطَّانَ عَنْ الْمُسْتَمِرِّ بْنِ الرَّيَّانِ فَقَالَ ثِقَةٌ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 3269

کتاب: قرآن کریم کی تفسیر کے بیان میں سورہ حجرات سے بعض آیات کی تفسیر​ ابونضرہ کہتے ہیں کہ ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے آیت: {وَاعْلَمُوا أَنَّ فِیکُمْ رَسُولَ اللَّہِ لَوْ یُطِیعُکُمْ فِی کَثِیرٍ مِّنَ الأَمْرِ لَعَنِتُّمْ}(الحجرات:7) ۱؎ تلاوت کی اور اس کی تشریح میں کہا: یہ تمہارے نبی اکرمﷺہیں ، ان پر وحی بھیجی جاتی ہے اور اگر وہ بہت سارے معاملات میں تمہاری امت کے چیدہ لوگوں کی اطاعت کرنے لگیں گے توتم تکلیف میں مبتلا ہوجاتے، چنانچہ(آج) اب تمہاری باتیں کب اور کیسے مانی جاسکتی ہیں۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے،۲- علی بن مدینی کہتے ہیں: میں نے یحییٰ بن سعید قطان سے مستمر بن ریان کے بارے میں پوچھا توانہوں نے کہا :وہ ثقہ ہیں۔