جامع الترمذي - حدیث 326

أَبْوَابُ الصَّلاَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي أَيِّ الْمَسَاجِدِ أَفْضَلُ​ صحيح حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ قَزَعَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلَّا إِلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ مَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَسْجِدِي هَذَا وَمَسْجِدِ الْأَقْصَى قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 326

کتاب: صلاۃ کے احکام ومسائل کون سی مسجد سب سے افضل ہے؟​ ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:' تین مساجدکے سواکسی اورجگہ کے لیے سفر نہ کیا جائے ، ۱- مسجدحرام کے لیے، ۲- میری اس مسجد(مسجدنبوی) کے لیے، ۳- مسجداقصیٰ کے لیے ' ۱؎ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تشریح : ۱؎ : یعنی ثواب کی نیت سے سفرنہ کیاجائے، مگرصرف انہی تین مساجدکی طرف ،اس سے کوئی بھی چوتھی مسجداورتمام مساجد ومقابر خارج ہوگئے ، حتی کہ قبرنبوی کی زیارت کی نیت سے بھی سفرجائز نہیں، ہاں مسجدنبوی کی نیت سے مدینہ جانے پرقبرنبوی کی مشروع زیارت جائزہے۔ ۱؎ : یعنی ثواب کی نیت سے سفرنہ کیاجائے، مگرصرف انہی تین مساجدکی طرف ،اس سے کوئی بھی چوتھی مسجداورتمام مساجد ومقابر خارج ہوگئے ، حتی کہ قبرنبوی کی زیارت کی نیت سے بھی سفرجائز نہیں، ہاں مسجدنبوی کی نیت سے مدینہ جانے پرقبرنبوی کی مشروع زیارت جائزہے۔