أَبْوَابُ تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب وَمِنْ سُورَةِ حم السَّجْدَةِ ضعيف حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ الْفَلَّاسُ حَدَّثَنَا أَبُو قُتَيْبَةَ سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي حَزْمٍ الْقُطَعِيُّ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا قَالَ قَدْ قَالَ النَّاسُ ثُمَّ كَفَرَ أَكْثَرُهُمْ فَمَنْ مَاتَ عَلَيْهَا فَهُوَ مِمَّنْ اسْتَقَامَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ سَمِعْتُ أَبَا زُرْعَةَ يَقُولُ رَوَى عَفَّانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَلِيٍّ حَدِيثًا وَيُرْوَى فِي هَذِهِ الْآيَةِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا مَعْنَى اسْتَقَامُوا
کتاب: قرآن کریم کی تفسیر کے بیان میں سورہ حم سجدہ(فصلت) سے بعض آیات کی تفسیر انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے آیت {إِنَّ الَّذِینَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّہُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا} ( فصلت:30) ۱؎ پڑھی، آپ نے فرمایا:' بہتوں نے تو 'ربنا اللہ ' کہنے کے باوجود بھی کفرکیا ، سنو جو اپنے ایمان پر آخروقت تک قائم رہ کر مرا وہ استقامت کاراستہ اختیار کرنے والوں میں سے ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے،۲- ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں،۳- میں نے ابوزرعہ کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ عفان نے عمروبن علی سے ایک حدیث روایت کی ہے،۴- اس آیت کے سلسلے نبی اکرمﷺاور ابوبکر وعمر رضی اللہ عنہما سے' استقاموا 'کا معنی مروی ہے۔