جامع الترمذي - حدیث 3227

أَبْوَابُ تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب وَمِنْ سُورَةِ يس​ صحيح حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ حِينَ غَابَتْ الشَّمْسُ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَدْرِي يَا أَبَا ذَرٍّ أَيْنَ تَذْهَبُ هَذِهِ قَالَ قُلْتُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ فَإِنَّهَا تَذْهَبُ فَتَسْتَأْذِنُ فِي السُّجُودِ فَيُؤْذَنُ لَهَا وَكَأَنَّهَا قَدْ قِيلَ لَهَا اطْلُعِي مِنْ حَيْثُ جِئْتِ فَتَطْلُعُ مِنْ مَغْرِبِهَا قَالَ ثُمَّ قَرَأَ وَذَلِكَ مُسْتَقَرٌّ لَهَا قَالَ وَذَلِكَ فِي قِرَاءَةِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 3227

کتاب: قرآن کریم کی تفسیر کے بیان میں سورہ یٓس سے بعض آیات کی تفسیر​ ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں مسجد میں سورج ڈوبنے کے وقت داخل ہوا ، آپ وہاں تشریف فرماتھے۔ آپ نے فرمایا:' ابوذر!کیا تم جانتے ہو یہ (سورج) کہاں جاتاہے؟'، ابوذر کہتے ہیں: میں نے کہا: اللہ اور اس کے رسول ہی کومعلوم ، آپ نے فرمایا:' وہ جاکر سجدہ کی اجازت مانگتاہے تو اسے اجازت دے دی جاتی ہے گویا کہ اس سے کہاجاتاہے وہیں سے نکلو جہاں سے آئے ہو۔ پھر وہ (قیامت کے قریب) اپنے ڈوبنے کی جگہ سے نکلے گا ۔ ابوذر کہتے ہیں:پھر آپ نے {وَذَلِکَ مُسْتَقَرٌّ لَہَا} (یہی اس کے ٹھہر نے کی جگہ ہے) پڑھا ۔ راوی کہتے ہیں: یہی عبداللہ بن مسعود کی قرأت ہے۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔