جامع الترمذي - حدیث 3162

أَبْوَابُ تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب وَمِنْ سُورَةِ مَرْيَمَ​ صحيح حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي الضُّحَى عَنْ مَسْرُوقٍ قَال سَمِعْتُ خَبَّابَ بْنَ الْأَرَتِّ يَقُولُ جِئْتُ الْعَاصَ بْنَ وَائِلٍ السَّهْمِيَّ أَتَقَاضَاهُ حَقًّا لِي عِنْدَهُ فَقَالَ لَا أُعْطِيكَ حَتَّى تَكْفُرَ بِمُحَمَّدٍ فَقُلْتُ لَا حَتَّى تَمُوتَ ثُمَّ تُبْعَثَ قَالَ وَإِنِّي لَمَيِّتٌ ثُمَّ مَبْعُوثٌ فَقُلْتُ نَعَمْ فَقَالَ إِنَّ لِي هُنَاكَ مَالًا وَوَلَدًا فَأَقْضِيكَ فَنَزَلَتْ أَفَرَأَيْتَ الَّذِي كَفَرَ بِآيَاتِنَا وَقَالَ لَأُوتَيَنَّ مَالًا وَوَلَدًا الْآيَةَ حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ نَحْوَهُ قَالَ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 3162

کتاب: قرآن کریم کی تفسیر کے بیان میں سورہ مریم سے بعض آیات کی تفسیر​ مسروق کہتے ہیں : میں نے خباب بن ارت رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ میں عاص بن وائل سہمی (کافر) کے پاس اس سے اپنا ایک حق لینے کے لیے گیا، اس نے کہا:جب تک تم محمد (ﷺ کی رسالت ) کا انکار نہیں کردیتے میں تمہیں دے نہیں سکتا۔ میں نے کہا:نہیں، میں رسول اللہ ﷺ کی نبوت ورسالت کا انکار نہیں کرسکتا۔ چاہے تم یہ کہتے کہتے مرجاؤ۔ پھرزندہ ہو پھر یہی کہو۔ اس نے پوچھاکیا: میں مروں گا؟ پھر زندہ کرکے اٹھایا جاؤں گا ؟ میں نے کہا: ہاں، اس نے کہا: وہاں بھی میرے پاس مال ہوگا ، اولاد ہوگی ، اس وقت میں تمہارا حق تمہیں لوٹا دوں گا۔ اس موقع پر آیت {أَفَرَأَیْتَ الَّذِی کَفَرَ بِآیَاتِنَا وَقَالَ لأُوتَیَنَّ مَالاً وَوَلَدًا} ۱؎ نازل ہوئی۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔اس سندسے بھی ابومعاویہ نے اسی طرح اعمش سے روایت کی ہے۔