جامع الترمذي - حدیث 307

أَبْوَابُ الصَّلاَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي الْقِرَائَةِ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ​ حسن حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ بِالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ وَشِبْهِهِمَا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ خَبَّابٍ وَأَبِي سَعِيدٍ وَأَبِي قَتَادَةَ وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ وَالْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَرَأَ فِي الظُّهْرِ قَدْرَ تَنْزِيلِ السَّجْدَةِ وَرُوِيَ عَنْهُ أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى مِنْ الظُّهْرِ قَدْرَ ثَلَاثِينَ آيَةً وَفِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ خَمْسَ عَشْرَةَ آيَةً وَرُوِي عَنْ عُمَرَ أَنَّهُ كَتَبَ إِلَى أَبِي مُوسَى أَنْ اقْرَأْ فِي الظُّهْرِ بِأَوْسَاطِ الْمُفَصَّلِ وَرَأَى بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ أَنَّ الْقِرَاءَةَ فِي صَلَاةِ الْعَصْرِ كَنَحْوِ الْقِرَاءَةِ فِي صَلَاةِ الْمَغْرِبِ يَقْرَأُ بِقِصَارِ الْمُفَصَّلِ وَرُوِي عَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ أَنَّهُ قَالَ تَعْدِلُ صَلَاةُ الْعَصْرِ بِصَلَاةِ الْمَغْرِبِ فِي الْقِرَاءَةِ و قَالَ إِبْرَاهِيمُ تُضَاعَفُ صَلَاةُ الظُّهْرِ عَلَى صَلَاةِ الْعَصْرِ فِي الْقِرَاءَةِ أَرْبَعَ مِرَارٍ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 307

کتاب: صلاۃ کے احکام ومسائل ظہر اور عصر میں پڑھی جانے والی سورتوں کا بیان​ جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ ظہر اور عصر میں ' والسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ'، 'وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ ' اور ان جیسی سورتیں پڑھا کرتے تھے۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲- اس باب میں خباب ، ابوسعید ، ابوقتادہ، زید بن ثابت اور براء بن عازب رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳- نبی اکرمﷺ سے مروی ہے کہ آپ نے ظہر میں 'الم تنزیل ' یعنی سورۂ سجدہ کے بقدرقرأت کی، ۴- یہ بھی مروی ہے کہ آپ ﷺظہر کی پہلی رکعت میں تیس آیتوں کے بقدر اور دوسری رکعت میں پندرہ آیتوں کے بقدرقرأت کرتے تھے، عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کو لکھا کہ تم ظہر میں وساط مفصل پڑھاکرو ۱؎ ،۶- بعض اہل علم کی رائے ہے کہ عصر کی قرأت مغرب کی قرأت کی طرح ہوگی، ان میں(امام) قصار مفصل پڑھے گا ۲؎ ، ۷- اورابراہیم نخعی کہتے ہیں کہ ظہر کی قرأت عصر کی قرأت سے چار گنا ہوگی۔
تشریح : ۱؎ : سورئہ بروج سے سورئہ لم یکن تک وساط مفصل ہے۔ ۲؎ : اورلم یکن سے اخیرتک قصارمفصل ہے۔ ۱؎ : سورئہ بروج سے سورئہ لم یکن تک وساط مفصل ہے۔ ۲؎ : اورلم یکن سے اخیرتک قصارمفصل ہے۔