أَبْوَابُ تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابٌ: وَمِنْ سُورَةِ المَائِدَةِ ضعيف حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ عَنْ حُيَيٍّ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ آخِرُ سُورَةٍ أُنْزِلَتْ الْمَائِدَةُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَرُوِي عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ آخِرُ سُورَةٍ أُنْزِلَتْ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ بَعْدَ الْمَائِدَةِ
کتاب: قرآن کریم کی تفسیر کے بیان میں سورہ مائدہ کی تفسیر عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: سب سے آخر میں نازل ہونے والی سورت سورہ مائدہ (اور سورہ الفتح) ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے، ۲- اور ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: آخری سورہ جو نازل ہوئی ہے وہ {إِذَا جَائَ نَصْرُ اللَّہِ وَالْفَتْحُ } ہے ۱؎۔