جامع الترمذي - حدیث 306

أَبْوَابُ الصَّلاَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي الْقِرَائَةِ فِي صَلاَةِ الصُّبْحِ​ صحيح حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ مِسْعَرٍ وَسُفْيَانَ عَنْ زِيَادِ بْنِ عَلَاقَةَ عَنْ عَمِّهِ قُطْبَةَ بْنِ مَالِكٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الْفَجْرِ وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ وَجَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ وَأَبِي بَرْزَةَ وَأُمِّ سَلَمَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ قُطْبَةَ بْنِ مَالِكٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَرُوِيَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَرَأَ فِي الصُّبْحِ بِالْوَاقِعَةِ وَرُوِيَ عَنْهُ أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ فِي الْفَجْرِ مِنْ سِتِّينَ آيَةً إِلَى مِائَةٍ وَرُوِيَ عَنْهُ أَنَّهُ قَرَأَ إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ وَرُوِي عَنْ عُمَرَ أَنَّهُ كَتَبَ إِلَى أَبِي مُوسَى أَنْ اقْرَأْ فِي الصُّبْحِ بِطِوَالِ الْمُفَصَّلِ قَالَ أَبُو عِيسَى وَعَلَى هَذَا الْعَمَلُ عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ وَبِهِ قَالَ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَابْنُ الْمُبَارَكِ وَالشَّافِعِيُّ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 306

کتاب: صلاۃ کے احکام ومسائل صلاۃِ فجرمیں پڑھی جانے والی سورتوں کا بیان​ قطبہ بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فجر میں پہلی رکعت میں 'والنخل باسقات' پڑھتے سنا ۱؎ ۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- قطبہ بن مالک کی حدیث حسن صحیح ہے،۲- اس باب میں عمرو بن حریث ، جابر بن سمرہ ، عبداللہ بن سائب ، ابوبرزہ اورام سلمہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں ،۳- اورنبی اکرمﷺ سے مروی ہے کہ آپ نے فجر میں سورہ ٔ واقعہ پڑھی، ۴- یہ بھی مروی ہے کہ آپ فجر میں ساٹھ سے لے کر سوآیتیں پڑھا کرتے تھے، ۵- اوریہ بھی مروی ہے کہ آپ نے ' إذا الشمس کورت' پڑھی،۶- اور عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے ا بوموسیٰ اشعری کو لکھا کہ فجر میں طوال مفصل پڑھاکرو ۱؎ ،۷- اہل علم کا اسی پرعمل ہے اور یہی سفیان ثوری ، ابن مبارک اور شافعی کا قول ہے ۔
تشریح : ۱؎ : اس سے مراد سورئہ ق ہے۔ ۲؎ : مفصل: قرآن کاآخری ساتواں حصہ ہے جوصحیح قول کے مطابق سورئہ قؔ سے شروع ہوتا ہے اور سورئہ بروج پرختم ہوتا ہے۔ ۱؎ : اس سے مراد سورئہ ق ہے۔ ۲؎ : مفصل: قرآن کاآخری ساتواں حصہ ہے جوصحیح قول کے مطابق سورئہ قؔ سے شروع ہوتا ہے اور سورئہ بروج پرختم ہوتا ہے۔