جامع الترمذي - حدیث 2922

أَبْوَابُ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ باب قراءۃسورۃ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَالزُّمَرَ قبل النوم ضعيف حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ طَهْمَانَ أَبُو الْعَلَاءِ الْخَفَّافُ حَدَّثَنِي نَافِعُ بْنُ أَبِي نَافِعٍ عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ أَعُوذُ بِاللَّهِ السَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنْ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ وَقَرَأَ ثَلَاثَ آيَاتٍ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْحَشْرِ وَكَّلَ اللَّهُ بِهِ سَبْعِينَ أَلْفَ مَلَكٍ يُصَلُّونَ عَلَيْهِ حَتَّى يُمْسِيَ وَإِنْ مَاتَ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ مَاتَ شَهِيدًا وَمَنْ قَالَهَا حِينَ يُمْسِي كَانَ بِتِلْكَ الْمَنْزِلَةِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 2922

کتاب: قرآن کریم کے فضائل ومناقب کے بیان میں سونے سے پہلے سورہ بنی اسرائیل اور زمر پڑھنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:' جو شخص صبح کے وقت 'أعوذ باللہ السمیع العلیم من الشیطان الرجیم' تین بار پڑھے، اور تین بار سورہ حشر کی آخری تین آیتیں پڑھے، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے مغفرت مانگنے کے لیے سترہزار فرشتے لگادیتاہے جوشام تک یہی کام کرتے ہیں۔اگر وہ ایسے دن میں مرجاتاہے توشہید ہوکر مرتاہے، اور جوشخص ان کلمات کو شام کے وقت کہے گاوہ بھی اسی درجہ میں ہوگا '۔ امام ترمذی کہتے ہیں :۱- یہ حدیث غریب ہے ،۲- اس حدیث کو ہم صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔