جامع الترمذي - حدیث 2895

أَبْوَابُ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي إِذَا زُلْزِلَتْ​ ضعيف حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ أَخْبَرَنَا سَلَمَةُ بْنُ وَرْدَانَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِرَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِهِ هَلْ تَزَوَّجْتَ يَا فُلَانُ قَالَ لَا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَلَا عِنْدِي مَا أَتَزَوَّجُ بِهِ قَالَ أَلَيْسَ مَعَكَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ قَالَ بَلَى قَالَ ثُلُثُ الْقُرْآنِ قَالَ أَلَيْسَ مَعَكَ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ قَالَ بَلَى قَالَ رُبُعُ الْقُرْآنِ قَالَ أَلَيْسَ مَعَكَ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ قَالَ بَلَى قَالَ رُبُعُ الْقُرْآنِ قَالَ أَلَيْسَ مَعَكَ إِذَا زُلْزِلَتْ الْأَرْضُ قَالَ بَلَى قَالَ رُبُعُ الْقُرْآنِ قَالَ تَزَوَّجْ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 2895

کتاب: قرآن کریم کے فضائل ومناقب کے بیان میں سورہ اذا زلزلت کی فضیلت کابیان​ انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے ایک صحابی سے کہا: اے فلاں! کیا تم نے شادی کرلی؟ انہوں نے کہا: نہیں،قسم اللہ کی! اللہ کے رسول! نہیں کی ہے، اور نہ ہی میرے پاس ایسا کچھ ہے جس کے ذریعہ میں شادی کرسکوں۔ آپ نے فرمایا:' کیاتمہارے پاس سورہ 'قل ہو اللہ أحد' نہیں ہے؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں، میرے پاس ہے۔ آپ نے فرمایا:سورہ' قل ہو اللہ أحد' ثواب میں ایک تہائی قرآن کے برابرہے۔ آپ نے کہا: کیاتمہارے پاس سورہ 'إذا جاء نصر اللہ والفتح' نہیں ہے؟ انہوں نے کہا :کیوں نہیں، (ہے) آپ نے فرمایا:' یہ ایک چوتھائی قرآن ہے، آپ نے فرمایا:' کیا تمہارے پاس سورہ 'قل یا أیہا الکافرون' نہیں ہے؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں۔ (ہے) آپ نے فرمایا:' (یہ) چوتھائی قرآن ہے ۔ آپ نے فرمایا:' کیا تمہارے پاس سورہ'إذا زلزلت الأرض' نہیں ہے؟ انہوں نے کہا:کیوں نہیں(ہے) آپ نے فرمایا: 'یہ ایک چوتھائی قرآن ہے، آپ نے فرمایا: تم شادی کرو '۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن ہے۔