جامع الترمذي - حدیث 2869

أَبْوَابُ الْأَمْثَالِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاْبٌ​ مَثَلُ أُمَّتِي مَثَلُ الْمَطَرِ صحيح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ يَحْيَى الْأَبَحُّ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَثَلُ أُمَّتِي مَثَلُ الْمَطَرِ لَا يُدْرَى أَوَّلُهُ خَيْرٌ أَمْ آخِرُهُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَمَّارٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَابْنِ عُمَرَ قَالَ أَبُو عِيسَى وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ قَالَ وَرُوِي عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَهْدِيٍّ أَنَّهُ كَانَ يُثَبِّتُ حَمَّادَ بْنَ يَحْيَى الْأَبَحَّ وَكَانَ يَقُولُ هُوَ مِنْ شُيُوخِنَا

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 2869

کتاب: مثل اورکہاوت کاتذکرہ میری امت کی مثال بارش کی طرح ہے انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:' میری امت کی مثال بارش کی ہے ، نہیں کہاجاسکتا کہ اس کا اول بہتر ہے یا اس کاآخر ' ۱؎ ۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے،۲- اس باب میں عمّار ، عبداللہ بن عمرو اور ابن عمر سے بھی احادیث آئی ہیں،۳- عبدالرحمن بن مہدی سے روایت ہے کہ وہ حماد بن یحییٰ الابح کی تائید وتصدیق کرتے تھے اور کہتے تھے کہ وہ ہمارے اسا تذہ میں سے ہیں۔