أَبْوَابُ الِاسْتِئْذَانِ وَالْآدَابِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ الْجَمْعِ بَيْنَ اسْمِ النَّبِيِّ ﷺ وَكُنْيَتِهِ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ القَطَّانُ قَالَ: حَدَّثَنَا فِطْرُ بْنُ خَلِيفَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي مُنْذِرٌ وَهُوَ الثَّوْرِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ ابْنِ الحَنَفِيَّةِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ إِنْ وُلِدَ لِي بَعْدَكَ أُسَمِّيهِ مُحَمَّدًا وَأُكَنِّيهِ بِكُنْيَتِكَ؟ قَالَ: «نَعَمْ» قَالَ: «فَكَانَتْ رُخْصَةً لِي» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ "
کتاب: سلام مصافحہ اور گھر میں داخل ہونے کے آداب واحکام نبی اکرم ﷺ کانام اور آپ کی کنیت دونوں ایک ساتھ رکھنا مکروہ ہے علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: اللہ کے رسول !آپ کاکیا خیال ہے اگر آپ کے انتقال کے بعدمیرے یہاں لڑکا پیداہوتوکیا میں اس کانام محمداور اس کی کنیت آپ کی کنیت پررکھ سکتاہوں؟ آپ نے فرمایا:' ہاں'۔ (ایساکرسکتے ہو) علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: یہ صرف میرے لیے رخصت واجازت تھی'۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث صحیح ہے۔