أَبْوَابُ الِاسْتِئْذَانِ وَالْآدَابِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي حِفْظِ الْعَوْرَةِ حسن حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ حَكِيمٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ عَوْرَاتُنَا مَا نَأْتِي مِنْهَا وَمَا نَذَرُ قَالَ احْفَظْ عَوْرَتَكَ إِلَّا مِنْ زَوْجَتِكَ أَوْ مَا مَلَكَتْ يَمِينُكَ فَقَالَ الرَّجُلُ يَكُونُ مَعَ الرَّجُلِ قَالَ إِنْ اسْتَطَعْتَ أَنْ لَا يَرَاهَا أَحَدٌ فَافْعَلْ قُلْتُ وَالرَّجُلُ يَكُونُ خَالِيًا قَالَ فَاللَّهُ أَحَقُّ أَنْ يُسْتَحْيَا مِنْهُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَجَدُّ بَهْزٍ اسْمُهُ مُعَاوِيَةُ بْنُ حَيْدَةَ الْقُشَيْرِيُّ وَقَدْ رَوَى الْجُرَيْرِيُّ عَنْ حَكِيمِ بْنِ مُعَاوِيَةَ وَهُوَ وَالِدُ بَهْزٍ
کتاب: سلام مصافحہ اور گھر میں داخل ہونے کے آداب واحکام ستر( شرم گاہ) کی حفاظت کابیان معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم اپنی شرم گاہیں کس قدر کھول سکتے اورکس قدرچھپاناضروری ہیں؟ آپ نے فرمایا:' اپنی بیوی اور اپنی لونڈی کے سوا ہر کسی سے اپنی شرم گاہ کو چھپاؤ '، انہوں نے کہا:آدمی کبھی آدمی کے ساتھ مل جل کررہتاہے؟ آپ نے فرمایا:' تب بھی تمہاری ہر ممکن کوشش یہی ہونی چاہیے کہ تمہاری شرم گاہ کوئی نہ دیکھ سکے' ، میں نے کہا: آدمی کبھی تنہا ہوتاہے؟ آپ نے فرمایا:' اللہ توا ور زیادہ مستحق ہے کہ اس سے شرم کی جائے'۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن ہے،۲- بہز کے دادا کانام معاویہ بن حیدۃ القشیری ہے۔۳- اور جریری نے حکیم بن معاویہ سے روایت کی ہے اوروہ بہز کے والد ہیں۔