جامع الترمذي - حدیث 2736

أَبْوَابُ الِاسْتِئْذَانِ وَالْآدَابِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي تَشْمِيتِ الْعَاطِسِ​ ضعيف حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْحَارِثِ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ سِتٌّ بِالْمَعْرُوفِ يُسَلِّمُ عَلَيْهِ إِذَا لَقِيَهُ وَيُجِيبُهُ إِذَا دَعَاهُ وَيُشَمِّتُهُ إِذَا عَطَسَ وَيَعُودُهُ إِذَا مَرِضَ وَيَتْبَعُ جَنَازَتَهُ إِذَا مَاتَ وَيُحِبُّ لَهُ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَأَبِي أَيُّوبَ وَالْبَرَاءِ وَأَبِي مَسْعُودٍ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ تَكَلَّمَ بَعْضُهُمْ فِي الْحَارِثِ الْأَعْوَرِ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 2736

کتاب: سلام مصافحہ اور گھر میں داخل ہونے کے آداب واحکام چھینکنے والے کی چھینک کا جواب دینا​ علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:' ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پرحسن سلوک کے چھ عمومی حقوق ہیں،(۱) جب اس سے ملاقات ہوتو اسے سلام کرے، (۲) جب وہ دعوت دے تو اس کی دعوت کو قبول کرے، (۳) جب اسے چھینک آئے (اوروہ 'الحمد للہ'کہے) تو 'یرحمک اللہ' کہہ کر اس کی چھینک کا جواب دے، (۴) جب وہ بیمار پڑجائے تو اس کی عیادت کرے، (۵) جب وہ مرجائے تو اس کے جنازے کے ساتھ (قبرستان) جائے، (۶) اور اس کے لیے وہی پسندکرے جو اپنے لیے پسند کرتاہو' ۱؎ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن ہے ،۲- یہ حدیث متعدد سندوں سے نبیﷺ سے آئی ہے، ۳-بعض محدثین نے حارث اعور سے متعلق کلام کیا ہے،۴- اور اس باب میں ابوہریرہ ، ابوایوب ، براء اور ابن مسعود رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔