أَبْوَابُ الصَّلاَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي السُّجُودِ عَلَى الْجَبْهَةِ وَالأَنْفِ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ بُنْدَارٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنِي عَبَّاسُ بْنُ سَهْلٍ عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا سَجَدَ أَمْكَنَ أَنْفَهُ وَجَبْهَتَهُ مِنْ الْأَرْضِ وَنَحَّى يَدَيْهِ عَنْ جَنْبَيْهِ وَوَضَعَ كَفَّيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَوَائِلِ بْنِ حُجْرٍ وَأَبِي سَعِيدٍ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ أَبِي حُمَيْدٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَيْهِ عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ أَنْ يَسْجُدَ الرَّجُلُ عَلَى جَبْهَتِهِ وَأَنْفِهِ فَإِنْ سَجَدَ عَلَى جَبْهَتِهِ دُونَ أَنْفِهِ فَقَدْ قَالَ قَوْمٌ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ يُجْزِئُهُ وَقَالَ غَيْرُهُمْ لَا يُجْزِئُهُ حَتَّى يَسْجُدَ عَلَى الْجَبْهَةِ وَالْأَنْفِ
کتاب: صلاۃ کے احکام ومسائل
پیشانی اور ناک پرسجدہ کرنے کا بیان
ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ جب سجدہ کرتے تو اپنی ناک اور پیشانی خوب اچھی طرح زمین پرجماتے، اور اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے دونوں پہلوؤں سے دور رکھتے، اور اپنی دونوں ہتھیلیوں کودونوں شانوں کے بالمقابل رکھتے۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- ابوحمید کی حدیث حسن صحیح ہے،۲- اس باب میں ابن عباس ، وائل بن حجر اور ابوسعید رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں، ۳- اوراہل علم کا اسی پر عمل ہے کہ آدمی اپنی پیشانی اورناک دونوں پر سجدہ کرے، اور اگر صرف پیشانی پر سجدہ کرے ناک پر نہ کرے تو اہل علم میں سے کچھ لوگوں کاکہنا ہے کہ یہ اسے کافی ہوگا، اورکچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ کافی نہیں ہوگا جب تک کہ وہ پیشانی اورناک دونوں پر سجدہ نہ کرے ۱؎ ۔
تشریح :
۱؎ : سجدے میں پیشانی اورناک کے زمین پررکھنے کے سلسلے میں تین اقوال ہیں ۱- دونوں کو رکھناواجب ہے، ۲- صرف پیشانی رکھناواجب ہے ، ناک رکھنامستحب ہے، ۳- دونوں میں سے کوئی بھی ایک رکھ دے توکافی ہے دونوں رکھنامستحب ہے، دلائل کی روشنی میں احتیاط پہلے قول میں ہے ، ایک متبع سنت کوخواہ مخواہ پخ نکالنے کے چکرمیں پڑنے کی ضرورت نہیں۔
۱؎ : سجدے میں پیشانی اورناک کے زمین پررکھنے کے سلسلے میں تین اقوال ہیں ۱- دونوں کو رکھناواجب ہے، ۲- صرف پیشانی رکھناواجب ہے ، ناک رکھنامستحب ہے، ۳- دونوں میں سے کوئی بھی ایک رکھ دے توکافی ہے دونوں رکھنامستحب ہے، دلائل کی روشنی میں احتیاط پہلے قول میں ہے ، ایک متبع سنت کوخواہ مخواہ پخ نکالنے کے چکرمیں پڑنے کی ضرورت نہیں۔