جامع الترمذي - حدیث 2643

أَبْوَابُ الْإِيمَانِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ مَا جَاءَ فِي افْتِرَاقِ هَذِهِ الأُمَّةِ صحيح حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَدْرِي مَا حَقُّ اللَّهِ عَلَى الْعِبَادِ قُلْتُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ فَإِنَّ حَقَّهُ عَلَيْهِمْ أَنْ يَعْبُدُوهُ وَلَا يُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا قَالَ أَتَدْرِي مَا حَقُّهُمْ عَلَيْهِ إِذَا فَعَلَوْا ذَلِكَ قُلْتُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ أَنْ لَا يُعَذِّبَهُمْ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 2643

کتاب: ایمان واسلام کے بیان میں امت محمدیہ کی فرقہ بندی کابیان​ معاذبن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:' کیا تمہیں معلوم ہے کہ بندوں پر اللہ کاحق کیا ہے؟ میں نے کہا: اللہ اور اس کے رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ آپ نے فرمایا:' اس کا حق بندوں پر یہ ہے کہ بندے اس کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں'۔ (پھر) آپ نے کہا:' کیا تم یہ بھی جانتے ہو کہ جب لوگ ایسا کریں تو اللہ پر ان کاکیا حق ہے؟میں نے کہا: اللہ اوراس کے رسول بہتر جانتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا:' ان کا حق اللہ پر یہ ہے کہ وہ انہیں عذاب نہ دے'۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- یہ حدیث متعدد سندوں سے معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔