جامع الترمذي - حدیث 2565
أَبْوَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي كَلاَمِ الْحُورِ الْعِينِ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ فَهُمْ فِي رَوْضَةٍ يُحْبَرُونَ قَالَ السَّمَّاعُ وَمَعْنَى السَّمَّاعِ مِثْلَ مَا وَرَدَ فِي الْحَدِيثِ أَنَّ الْحُورَ الْعِينَ يُرَفِّعْنَ بِأَصْوَاتِهِنَّ
ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 2565
کتاب: جنت کاوصف اور اس کی نعمتوں کاتذکرہ حورعین کے ترانہ کابیان یحیی بن ابی کثیر آیت کریمہ:{فَہُمْ فِی رَوْضَۃٍ یُحْبَرُونَ} (وہ جنت میں خوش کردیئے جائیں گے) کے بارے میں کہتے ہیں: اس سے مراد سماع ہے اور سماع کامفہوم وہی ہے جو حدیث میں آیا ہے کہ حورعین اپنے نغمے کی آواز بلند کریں گی۔