أَبْوَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ مَا لأَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مِنَ الْكَرَامَةِ ضعيف حَدَّثَنَا سُوَيْدٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ دَرَّاجٍ عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ الَّذِي لَهُ ثَمَانُونَ أَلْفَ خَادِمٍ وَاثْنَتَانِ وَسَبْعُونَ زَوْجَةً وَتُنْصَبُ لَهُ قُبَّةٌ مِنْ لُؤْلُؤٍ وَزَبَرْجَدٍ وَيَاقُوتٍ كَمَا بَيْنَ الْجَابِيَةِ إِلَى صَنْعَاءَ
کتاب: جنت کاوصف اور اس کی نعمتوں کاتذکرہ ادنیٰ درجہ کے جنتی کے اعزازو اکرام کابیان ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:' کم درجے کا جتنی وہ ہے جس کے لیے اسّی ہزار خادم اور بہتر بیویاں ہوں گی۔ اس کے لیے موتی، زمرد اور یاقوت کا خیمہ نصب کیاجائے گا جو مقام جابیہ سے صنعاء (یمن) تک کے برابر ہوگا'۔ ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اسی سند سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:'جو جنتی بھی مرے خواہ وہ چھوٹا ہویا بڑا وہ جنت میں تیس برس کاہوگا، اس سے زیادہ اس کی عمر ہرگز نہیں ہوگی، اور اسی طرح جہنمی بھی'۔ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اسی سند سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:' جنتیوں کے اوپر تاج ہوں گے، جس کا کم ترموتی بھی پورب پچھم کو روشن کردے گا'۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث غریب ہے، ہم اسے صرف رشدین کی روایت سے جانتے ہیں۔