أَبْوَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي سُوقِ الْجَنَّةِ ضعيف حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَهَنَّادٌ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ فِي الْجَنَّةِ لَسُوقًا مَا فِيهَا شِرَاءٌ وَلَا بَيْعٌ إِلَّا الصُّوَرَ مِنْ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ فَإِذَا اشْتَهَى الرَّجُلُ صُورَةً دَخَلَ فِيهَا قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ
کتاب: جنت کاوصف اور اس کی نعمتوں کاتذکرہ جنت کے بازار کابیان علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:' جنت میں ایک ایسا بازار ہے جس میں خرید وفروخت نہیں ہوگی ، البتہ اس میں مرد اورعورتوں کی صورتیں ہیں، جب آدمی کسی صورت کو پسندکرے گاتووہ اس میں داخل ہوجائے گا '۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث غریب ہے۔